حکومت نے نوے فیصد خودکش حملوں پرقابو پالیاہے ،فوزیہ وہاب

جمعرات 10 ستمبر 2009 21:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2009ء) پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ رواں سال ان کی حکومت کے لیے بہت کٹھن تھاتاہم صدرآصف علی زرداری کی شبانہ روزمحنت اورمسلسل جدوجہدکی وجہ سے نوے فیصد خودکش حملوں پرقابوپالیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

صدرزرداری کی حکومت کاایک سال مکمل ہونے پر فیصل آباد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کو کم از کم تین سال کام کرنے کا موقع دیاجائے اورچوتھے سال عوام حکومت سے کارکردگی کا حساب مانگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئلے سے بجلی کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے اس سال پچاس سے ساٹھ میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہناتھا کہ بلیک واٹرسیکورٹی کی ملک میں آمد کے حوالے سے کوئی حقیقت نہیں اورامریکن کالونی کاصرف میڈیامیں شورہے ۔

متعلقہ عنوان :