کابل، نیٹو فورسز کے قافلہ پر خودکش حملہ، 6 اطالوی فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک

جمعرات 17 ستمبر 2009 16:36

کابل، نیٹو فورسز کے قافلہ پر خودکش حملہ، 6 اطالوی فوجیوں سمیت 16 افراد ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2009ء) افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے نزدیک نیٹو فورسز کے قافلے پر خود کش کار بم حملے میں اٹلی کے چھ فوجیوں سمیت سولہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ باون زخمی ہوگئے جن میں تین نیٹو فوجی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکہ امریکی سفاتحانے کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر ہوا، افغان حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو فورسز کے قافلے سے ٹکرادی،جس متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ، حملے کے بعد جائے وقوعہ سے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے دھماکے کے بعد سڑک پر کھڑی متعددگاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ۔کابل میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج پرحملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نیٹو نے چھ اطالوی فوجیوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔