چیمپینئز ٹرافی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں سے ہرا کر پہلا معرکہ سر کرلیا

بدھ 23 ستمبر 2009 23:43

چیمپینئز ٹرافی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں سے ہرا کر پہلا معرکہ ..
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2009ء) چیمپینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوپانچ وکٹوں سے شکست دے کر پہلا معرکہ سر کرلیا۔نیوونڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔ پاکستانی باوٴلرز نے ناتجربہ کار ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور صرف47 رنز کے مجوعے پر 7بیٹسمینوں کو پویلین رخصت کردیا۔

ڈیل رچرڈزایک، آندرے فلیچر7، ڈیوائن اسمتھ 18، ٹریویزڈولن صفر، فلوئیڈ ریفر7، ڈیوڈ برنارڈ6اور چاڈوک والٹن بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوگئے ۔اس موقع پر نٹینی ملراور سمے نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر ویسٹ انڈین ٹیم137 رنز کاٹوٹل بناکر35 ویں اوور میں آوٴٹ ہوگئی۔ ملر 51جبکہ سمے 25 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

محمد عامر اور عمر گل نے 3،3 جبکہ سعید اجمل نے 2بیٹسمینوں شکار بنایا۔

جواب میں پاکستان کا آغازمتاثر کن نہ ہوا۔قومی ٹیم کے ابتدائی کھلاڑی عمران نذیر اورکامران اکمل5 ،5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔محمدیوسف اور شعیب ملک نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی مگریہ دونوں کھلاڑی بھی بالترتیب 23،23 رنز بناکر ویسٹ باوٴلرز کاشکار بن بیٹھے ۔گرین شرٹس پر مزید پریشر اس وقت آگیاجب مصباح الحق بھی 6رنز کی انفرادی اننگز کھیل کراپنی وکٹ کھوبیٹھے ۔

نوجوان بیٹسمین عمر اکمل نے کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے باقی ماندہ ہدف 31 ویں اوور میں بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔عمر اکمل41 جبکہ شاہد آفریدی 17رنز بناکر نقابل شکست رہے ۔گیون ٹونگ نے 4جبکہ برنارڈ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔پاکستان اپنا اگلا میچ ہفتے کوبھارت کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :