مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں،چین

پیر 28 ستمبر 2009 22:59

مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں،چین
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2009ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو پرامن اور دوستانہ ماحول میں مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنا چاہئے اور چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے بیجنگ میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو میں چین کے نائب وزیر خارجہ ہو زین جو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اگرچہ پاکستان اور بھارت کا باہمی مسئلہ ہے تاہم چین اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کو خطے میں امن کے لیے ضروری سمجھتا ہے ۔