جی ایچ کیو حملہ، کمانڈو آپریشن مکمل، 39 یرغمالی بازیاب، تین یرغمالی اور دو کمانڈوز شہید، حملہ آوروں کا سرغنہ عقیل عرف ڈاکٹرعثمان گرفتار۔ اپ ڈیٹ

اتوار 11 اکتوبر 2009 10:14

جی ایچ کیو حملہ، کمانڈو آپریشن مکمل، 39 یرغمالی بازیاب، تین یرغمالی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11اکتوبر۔2009ء) جی ایچ کیومیں یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے کمانڈو آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیاگیا ہے۔ایس ایس جی کے کمانڈوز نے آپریشن کے دوران 39 یرغمالی بازیاب کرالئے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس کا کہناہے کہ کمانڈو ایکشن میں چار دہشت گرد مارے گئے ،تین یرغمالی اور دوکمانڈوز شہیدہوئے اوردوزخمی ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا ہے جوحملہ آوروں کا سرغنہ ہے جس کا نام عقیل عرف ڈاکٹرعثمان بتایا جاتا ہے ۔

گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی کےلئے آپریشن آج علی الصبح شروع ہوا۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاک فوج کی کامیاب حکمت عملی سے بیالیس یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جبکہ کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

ایک دہشت گرد نے خود کش جیکٹ پہن کرایک کمرے میں 22 افراد کو یرغمال بنا رکھا تاہم فورسسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے خود کو اڑانے کا موقع بھی نہیں دیا ۔

دہشت گردوں کے پاس خودکش جیکٹیں ، ہینڈ گرینیڈ، بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیزمواد سمیت جدید رائفلیں بھی موجود تھیں۔کارروائی میں تین یرغمالی بھی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔کمانڈوز نے ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتارکیا ہے جس نام عقیل بتایا جاتا ہے۔جو دہشت گردوں کا سرغنہ تھا۔

متعلقہ عنوان :