امریکا،برطانیہ کا ایٹمی ہتھیاروں پر پاکستان کے کنٹرول پر اعتماد

اتوار 11 اکتوبر 2009 17:45

امریکا،برطانیہ کا ایٹمی ہتھیاروں پر پاکستان کے کنٹرول پر اعتماد
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2009ء) امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں پرپاکستانی حکومت اور فوج کے کنٹرول پر مکمل اعتماد ہے ۔ جبکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم کا اظہار کیا۔لندن میں برطانوی وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کی حمایت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ القاعدہ اورطالبان کی جڑیں افغانستان میں ہیں اور یہ دونوں گروپ امریکہ اور برطانیہ کے لئے بھی بڑا خطرہ ہیں ۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں کامیابی کے لئے مل کرکام کرنا ہوگا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں پاکستان میں موجود اندرونی عناصر پاکستان کے لئے خطرہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ تین سے چار ماہ سے سیکیورٹی خدشات لاحق تھے ۔