جی ایچ کیو حملہ، شہید ہونے والے لارنس نائیک شاہد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

اتوار 11 اکتوبر 2009 20:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2009ء) جی ایچ کیو راولپنڈی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لائس نائیک شاہد اقبال کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 172 گ ب چھجوال ستیانہ روڈ کے قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او سعید واہلہ کی نمائندگی ڈی او سی سید مبشر حسین شاہ نے کی اور انہوں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ‘ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں - سی پی او کی نمائندگی ایس پی جڑانوالہ خالد مسعود نے کی ۔

انہوں نے شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ قبل ازیں انہوں نے شہید لائس نائیک کے والد محمداقبال سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے وطن عزیز کے لئے شہید کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خاتحہ خوانی کی - شہید فوجی کے والد نے بتایا کہ یہ ان کے تین بیٹوں میں سے سب چھوٹے تھے جبکہ بڑا بیٹا طاہر اقبال رینجر میں سب انسپکٹر جبکہ چھوٹا بیٹا معظم اقبال پولیس میں اے ایس آئی ہے اور خود وہ بھی ریٹائرڈ فوجی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :