آپریشن سے دہشتگرد ملک میں پھیل جائینگے،سینیٹر عبدالغفور حیدری

ہفتہ 17 اکتوبر 2009 12:17

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔17اکتوبر 2009 ء) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سینیٹرمولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ سوات یا وزیرستان آپریشن سے دہشت گرد ختم ہونے کی بجائے پورے ملک میں پھیل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سکھر ائیر پورت پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ان علاقوں میں آپریشن سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہو جائیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام سے یہ لوگ ملک بھر میں پھیل جائینگے۔ سینیٹر عبد الغفور حیدری نے کہا یہ ضروری نہیں کہ ان علاقوں میں یہ لوگ موجود ہوں بلکہ وہاں پاکستان دشمن قوتیں یا ممالک بھی ہو سکتے ہیں جو ایسے موقع سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :