گھوٹکی ، ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق

پیر 2 نومبر 2009 14:08

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 نومبر ۔2009ء) چنا پیٹرول پمپ کے قریب بس اور ٹرالر کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چنا پیٹرول پمپ کے قریب سکھر سے آنے والی بس پنجاب سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں چار خواتین اور تین بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ حادثے کے فوراً بعد تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، جاں بحق اور زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اسپتال میں دواﺅں کی عدم دستیابی کے باعث زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔