فیصل آباد میں بس اسٹینڈ پر آتشزدگی ، کنڈیکٹر جھلس کر ہلاک ،دو بسیں خاکستر ہوگئیں

جمعرات 12 نومبر 2009 14:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 نومبر ۔2009ء) فیصل آباد میں بس اسٹینڈ پر آتشزدگی کے باعث کنڈیکٹر جھلس کر ہلاک جبکہ دو بسیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

جناح کالونی میں بس اسٹینڈ پرکھڑی ایک بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بس اسٹینڈ کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پینتالیس منٹ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ جاں بحق ہونیوالابس کنڈیکٹرندیم بس کے اند سویاہواتھا،آتشزدگی کے باعث دو بسیں مکمل طور پر جل گئیں۔

متعلقہ عنوان :