پشاورخودکش حملہ: سات اہلکار سپرد خاک

ہفتہ 14 نومبر 2009 11:37

پشاورخودکش حملہ: سات اہلکار سپرد خاک
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔14نومبر 2009 ء) پشاور خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سات سیکورٹی اہلکاروں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ مختلف علاقوں میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خودکش حملہ آور نے خیبر روڈ پر حساس ادارے کی عمارت کی چیک پوسٹ سے صبح چھ بج کر پینتالیس منٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی جس سے سات سیکورٹی اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔دھماکے سے ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جو کمبائنڈ ملٹری اسپتال اور اکتیس لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بم دھماکے کی ایف آئی آر پشاور تھانہ شرقی میں درج کرلی گئی ہے۔دھماکے کے بعد خیبرروڈ بند کردی گئی تھی جسے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :