پشاور دھماکے ،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17ہوگئی۔اپ ڈیٹ

ہفتہ 14 نومبر 2009 14:48

پشاور دھماکے ،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17ہوگئی۔اپ ڈیٹ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2009ء) صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں جمعہ کو آئی ایس آئی کے دفتر کے باہر کئے گئے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17ہوگئی ہے ۔ایک اعلی سرکاری اہلکار نے برطانوی ریڈیو کو بتایا کہ آئی ایس آئی کے دفتر کی تباہ شدہ عمارت کا ملبہ ہٹائے جانے کا کام جاری ہے اور اس دوران آرمی انجینئروں نے ملبے سے چار لاشیں اور دو اہلکاروں کو زخمی حالت میں باہر نکالا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 14اہلکار اور 3عام شہری شامل ہیں۔ اس حملے میں ساٹھ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے جو اس وقت لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج ہیں۔اس کے علاوہ جائے وقوعہ کے قریب ورسک روڈ پر واقع تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے ہفتے کو کھول دیے گئے ہیں جبکہ مصروف ترین سڑک خیبر روڈ پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے ۔ البتہ پشاور کینٹ میں بعض داخلی راستوں کو بند کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :