القاعدہ کا اسلام آباد اورپشاور بم دھماکوں سے لاتعلقی کااظہار

ہفتہ 14 نومبر 2009 20:46

القاعدہ کا اسلام آباد اورپشاور بم دھماکوں سے لاتعلقی کااظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2009ء) القاعدہ نے اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اور پشاور کے قصہ خانی اور خیبر بازار میں ہونیوالے بم دھماکوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئیے کہا ہے کہ ان کے واضح اہداف ہیں جن پر وہ حملہ کرتے ہیں۔ اسحاب کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں القائدہ کے رہنما مصطفی ابوالیزید نے جی ایچ کیو پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں ہونے والے حالیہ دھماکے پاکستانی عوام کو مجاہدین سے متنفر کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

القاعدہ کی وڈیو میں جی ایچ کیو پر حملے کے بعد نجی ٹی وی چینل سے جاری ہونے والی ڈاکٹر عثمان کی فوٹیج کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فوٹیج ڈاکٹر عثمان کی نہیں بلکہ لاہور میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے والے ساجد بٹ اور ابو مصعب سید کی ہے ۔القاعدہ کی ویڈیو ٹیپ میں کہا گیاہے کہ پاکستانی نشریاتی ادارے القاعدہ کا درست موقف پیش نہیں کرتے ویڈیو میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان اعظم طارق نے بھی پشاور کے بازاروں میں ہونے والے بم حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے ۔