ایم کیو ایم نےگلگت بلتستان میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا

اتوار 15 نومبر 2009 11:59

ایم کیو ایم نےگلگت بلتستان میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2009ء) ایم کیو ایم نے گلگت بلتستان میں گیارہ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کردیا۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سلیم تاجک اور شکیل عمر نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن اور دو ضلعوں کی انتظامیہ نے بد ترین دھاندلی کی ہے جس کے شواہد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اکثریتی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کم تھے اور ووٹرز کی موجودگی کے باوجود پولنگ بند کرادی گئی جبکہ مقابل امیدواروں کے حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں میں رات گئے تک ووٹنگ جاری رکھی گئی۔

انہوں نے اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مسئلہ اٹھانے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لئے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی۔ حتمی فیصلہ سولہ نومبر کو پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :