چڑیوں کی نسل کو خطرہ ہے ، ماہرین کا انتباہ

اتوار 15 نومبر 2009 18:03

چڑیوں کی نسل کو خطرہ ہے ، ماہرین کا انتباہ
امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔15نومبر۔2009ء) جنوبی بھارت کے ماہرین کا کہنا ہےکہ چڑیوں سمیت کئی پرندوں کی نسل کو خطرہ ہے،اور ان کی نسل نایاب ہوتی جا رہی ہے۔ شہروں سے ان کی تعداد کا بتدریج کم ہونا اسی خطرے کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایگریکلچر یونی ورسٹی کے پروفیسر تاج دیپ کور کا کہنا ہےکہ چڑیوں اور دیگر پرندوں کی نسل کا ختم ہونے کے اہم سباب میں جنگلات نہ ہونے کے سبب ان کے گھونسلوں کے لئے درختوں کا نہ ہونا ، خوراک کی کمی،ماحولیاتی آلودگی مین اضافہ اور شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی شامل ہیں۔ اگر ان اسباب پر غور نہ کیا گیا تو ایک دن ان نسل معدوم ہو جائےگی۔ ہمیں ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنےکے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرور ت ہے۔