فیصل آباد ، طالبعلم نے سلمان تاثیر سے میڈل لینے سے انکار کردیا

پیر 16 نومبر 2009 19:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 نومبر ۔2009ء) یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے طالب علم نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے میڈل لینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب یونیورسٹی آف فیصل آباد کے کانووکیشن کے موقع پر طلبا میں میڈل تقسیم کر رہے تھے کہ اس دوران ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے طالب علم عطا رسول نے میڈل لینے سے انکار کر دیا، طالب علم کا کہنا تھا کہ وہ گورنر پنجاب سے اس لئے میڈل نہیں لینا چاہتا کیونکہ گورنر توہین رسالت ایکٹ میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :