دادو، صدر مملکت آصف زرداری کے حق میں ریلی

جمعرات 19 نومبر 2009 16:39

دادو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 نومبر ۔2009ء) صدر آصف زرداری کی کردارکشی کیخلاف دادو میں خواتین اور وکلاء سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیو اور بیرسٹر مجیب الحسن کی قیادت میں ریلی نکالی. احتجاجی مختلف علاقوں کا گشت کرنے کے بعد دادو پریس کلب پہنچ کر دھرنا میں تبدیل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسیٹر پیر مجیب االحسن اور کلثوم چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری چاروں صوبائی اسمبلیو، قومی اسمبلی اور سینٹ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر صدرمملکت منتخب ہوئے ہیں۔

جمہوری صدر آصف علی زرداری کے خلاف جمہوریت دشمنوں کی جانب سے شروع کی گئی کردار کشی مہم کو فوراً بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کیخلاف اگر کوئی غیرجمہوری اقدام کیا گیا تو اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :