پنجاب بینک فراڈ کیس :ہمیش خان گرفتار

جمعرات 10 دسمبر 2009 14:34

پنجاب بینک فراڈ کیس :ہمیش خان گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10دسمبر۔ 2009ء) بینک آف پنجاب کے سابق صدر ہمیش خان کو امریکا میں گرفتار کرلیاگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق بینک آف پنجاب فراڈ کیس میں ملوث ہمیش خان کو امریکا میں گرفتاری کے بعد پاکستان لانے کے لئے باضابطہ طور پر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیب نے امریکا میں ہمیش خان کی گرفتار کی تصدیق کردی۔حکومت پاکستان نے امریکی محکمہ دفاع سے ہمیش خان کی گرفتاری کے لئے باضابطہ طور پر درخواست کی تھی جس کے بعد امریکی محکمہ دفاع نے ہمیش خان کو گرفتار کرکے نیب کو تمام تفصیلات سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیاہے ۔واضح رہے کہ ہمیش خان فراڈ اور کرپشن کے الزام میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :