قرضے معاف کرانے والے حکمرانوں کا سختی سے احتساب کیا جائے ، نواز شریف ، قانون وآئین پر سختی سے عمل درآمد کے ذریعے ہی جمہوریت مستحکم ہوگی سندھ کے صوبائی رہنما سے گفتگو

جمعرات 10 دسمبر 2009 18:38

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10دسمبر۔ 2009ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ قرضے معاف کرانے والے حکمرانوں کا سختی سے احتساب کیا جائے اور قانون وآئین پر سختی سے عمل درآمد کے ذریعے ہی جمہوریت مستحکم ہوگی اور عوام کو اس کے ثمرات میسر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی رہنماء میر اسد اللہ جان سرہندی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک میں جاری جمہوری نظام کے لئے سیاسی قوتوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی جامع پروگرام ترتیب دیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی رہنماء پیر اسد اللہ سرہندی نے میاں نواز شریف کو سندھ کے دورے خصوصا ً ٹنڈو محمد خان آنے کی دعوت دی جسے میاں نواز شریف نے قبول کرتے ہوئے جلد آنے کی یقین دہانی کرائی۔