سانگھڑمیں ٹریفک حادثہ، تین افراد ہلاک

جمعہ 11 دسمبر 2009 15:05

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 11دسمبر۔ 2009ء) سانگھڑ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے کار میں سوار تین افرادہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ جھول کے قریب اس وقت پیش آیا جب گنے سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کانجھی بھیل،ہرکیو مل اور پریم بھیل موقع پرہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :