امریکا، معمر ترین گوریلے کی سالگرہ

بدھ 23 دسمبر 2009 12:48

امریکا، معمر ترین گوریلے کی سالگرہ
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23دسمبر۔ 2009ء) امریکی چڑیا گھر میں معمر ترین گوریلے کی سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی۔سالگرہ انسان کی ہو یا حیوان کی۔ اس کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے اور اگر سالگرہ ہو گوریلا کی تو اس کا لطف بھی کچھ اور ہوتا ہے۔ اوہائیو کے چڑیا گھر میں کولو نامی تریپن سالہ گوریلا کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔ اس موقع پر خصوصی کیک کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر کی انتظامیہ کولو کی سالگرہ پر انتہائی خوش تھی اور ایسا کیوں نہ ہوتا کہ کولو اسی چڑیا گھر میں پیدا ہوا اور اسے چڑیا گھر کے معمر ترین باسی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انتظامیہ کے مطابق قدرتی ماحول میں گوریلا تیس سے چالیس سال ہی زندہ رہ پاتے ہیں۔ کولو کا تریپن برس کا ہونا معجزہ ہی ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کولو کی صحت کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور اسے مخصوص اور قوت بخش غذا دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :