محرم کے احترام میں بینظیر کی برسی سادگی سے منا رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

اتوار 27 دسمبر 2009 13:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔27دسمبر۔2009ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نےکہاہے کہ عاشورہ محرم کے احترام میں بے نظیر بھٹو شہید کی برسی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ تاہم بینظیر شہید کے مزار پر ایک چھوٹی تقریب منعقد کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

سکھر ایئرپورٹ پر نجی‌ ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آج کادن نو محرم اور بے نظیر کی شہادت کے حوالے سے ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔ بینظیر بھٹو شہید نے ذوالفقارعلی بھٹو کے فکروفلسفے کو آگے بڑھایا اور ان کے اس مشن کو آگے لے کر بڑھنا ہمارا فرض ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت خورشید شاہ نے کہا کہ بینطیر بھٹو نے مظلوم عوام کو ان کے حقوق دلائے اور ان کی آواز بنیں۔