سکھر، دہشت گردی کیخلاف خواجہ سراؤں کا احتجاج

بدھ 30 دسمبر 2009 19:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔30دسمبر۔ 2009ء) سانحہ کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کیخلاف سکھر میں خواجہ سراؤں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

صنم فقیر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین دہشت گردوں کیخلاف نعرے لگارہے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کا شکار ہونے والے تمام افراد کے قتل میں ملوث طالبان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :