17 ویں ترمیم ختم کئے بغیر جمہوریت کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف

جمعہ 8 جنوری 2010 17:51

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔08جنوری۔ 2010ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم مڈٹرم انتخابات کی حمایت نہیں کرتے تاہم 17 ویں ترمیم ختم کئے بغیر جمہوریت کو مستحکم نہیں کیا جاسکتا کراچی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے ۔۔ یہ بات انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی رہنما پیر اسد اللہ جان سرہندی سے کراچی میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے کہا کہ میں بہت جلد تنظیم سازی کے سلسلے میں پورے سندھ کا دورہ کروں گا اور پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کراچی میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور اربوں روپے کا تاجروں کو نقصان پہنچانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور تاجر برادری کو ان کا حق دلوایا جائے۔

متعلقہ عنوان :