پیپلز پارٹی کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے یہ عوامی حکومت ہے اور 5 سالہ مدت پوری کرے گی‘سینیٹراسلام الدین شیخ
اتوار 17 جنوری 2010 14:26
(جاری ہے)
صدر آصف علی زرداری کی مقبولیت کا گراف ملک بھر میں تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے مخالفین پریشانی کا شکار ہیں ،صدر آصف علی زرداری نے این ایف سی ایوارڈ سمیت ملک کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے تمام علاقوں میں آصف علی زرداری کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور ہمارا مشورہ ہے کہ جو جماعتیں بلا جواز مخالفت برائے مخالفت کی سیاست کو پروان چڑھارہی ہیں انہیں مثبت سیاست کے ذریعے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم بناتے ہوئے ہمیشہ کیلئے آمریت کا راستہ ختم کرے کیونکہ ماضی میں بلاجواز تنقید اور مخالفت برائے مخالفت نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے اس لئے اب اس طرح کے عمل سے گریز کرنا چاہیے کہ جس سے جمہوریت کو خطرے کا اندیشہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی پر وہ لوگ بھی تنقید کررہے ہیں جن کی قومی اسمبلی میں ایک بھی نشست نہیں ہے، اس لئے پیپلز پارٹی ایسی پارٹی کے سربراہوں کے کسی بیانات کا جواب نہیں دے گی کیونکہ یہ عوامی لوگ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 18 فروری کے انتخابات میں بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کی، اس کے باوجود پارٹی کے شریک چیئرمین صدر پاکستان آصف علی زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہم ملک میں مضبوط اور مستحکم جمہوری نظام چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.