مشکل وقت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،برطانیہ

بدھ 20 جنوری 2010 20:28

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20جنوری۔ 2010ء) برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر رابرٹ ڈبلیو گفسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کا سب سے بڑا اتحادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی تاجر پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :