جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ہفتہ 30 جنوری 2010 18:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری۔2010ء) جماعت اسلامی صوبہ سندھ نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو نے سکھر کے قریب باگڑجی مقام پر اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، کارکن آنے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں اور موزوں امیدواروں کے چناوٴ کا کام شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر مقامی رہنماء بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں امیر صوبہ سندھ نے جماعت اسلامی کے ہمدرد تاجر رہنماء انتظار احمد شیخ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی جبکہ انہوں نے سابق امیر عبدالشکور آرائیں کی عیادت بھی کی۔ عبدالشکور آرائیں عارضہ قلب کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔