فیصل آباد کے شہری قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ گروہوں کی زد میں

بدھ 3 فروری 2010 14:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔03 فروری۔ 2010ء) فیصل آباد میں چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ لینڈمافیا اور منشیات فروشی بھی شہریوں کا اہم مسئلہ ہیں۔ فیصل آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی۔

(جاری ہے)

روزانہ دو درجن سے زیادہ وارداتیں ہورہی ہیں۔ دوسری جانب لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ثمن آباد، جھنگ روڈ اور اسلامیہ کالج سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں خالی پلاٹوں پر پر لینڈ مافیا کے ارکان چہار دیواری تعمیر کر کے دکانیں کرائے پر دے رہے ہیں۔جبکہ انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔

متعلقہ عنوان :