فیصل آباد، ٹریفک حادثے کے دو زخمی طبی امداد نہ ملنے پر ہلاک

اتوار 7 فروری 2010 15:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔07فروری۔2010ء) فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دو گارڈز کو ان کے لواحقین الائیڈ اسپتال لائے تھے تاہم وہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کے موجود نہ ہونے پر دونوں افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعہ کے بعد ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ نے احتجاج کیا، اور ان کی ڈاکٹروں سے تلخ کلامی ہوئی، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ اور لواحقین زخمی ہو گئے ، ڈاکٹروں نے مرنے والوں کے لواحقین کے نامناسب رویئے کے خلاف ہڑتال کردی جس سے دیگر مریض بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :