اےاین پی کے سابق رہنما اور بزرگ سیاستدان اجمل خٹک انتقال کر گئے

اتوار 7 فروری 2010 22:03

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2010ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما اور بزرگ سیاست دان اجمل خٹک انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجمل خٹک کافی عرصے سے علیل تھے۔

(جاری ہے)

اجمل خٹک نے پشتو کالم نگار کے طور پر متعدد کالم لکھے اور بے شمار میگزین بھی نکالے۔ اجمل خٹک پندرہ ستمبر انیس سو پچیس کو صوبہ سرحد کے علاقے اخوڑہ خٹک پیداہوئے۔ انہوں نے انیس سو بیالیس میں ہندوستان چھوڑو تحریک کا آغاز کیا۔ اجمل خٹک ادب اور صحافت کے شعبے سے وابستہ رہے۔

متعلقہ عنوان :