اجمل خٹک کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

پیر 8 فروری 2010 11:12

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔08فروری2010ء) عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اجمل خٹک طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ظہر کے بعد نماز جنازہ اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائے گی، اے این پی نے تین روز کے سوگ کا اعلان کردیا اجل خٹک کی نماز جنازہ آج اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائے گی ۔اجمل خٹک تقریباً ایک سال تک بیمار رہنے کے بعد گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے تھے ۔

ان کی عمر تقریباً پچاسی سال تھی۔

(جاری ہے)

وہ پندرہ ستمبر 1925 کو پیدا ہوئے ۔اجمل خٹک اے این پی کے سابق سربراہ اور سیکریٹری جنرل بھی رہے،وہ صحافی اور ادیب بھی تھے ۔برطانیہ کے خلاف تحریک آزادی ہند میں بھی انہوں نے حصہ لیا وہ باچا خان کے پیروکار اور ادیپ کے سرگرم رہنما بھی تھے انہوں نے طویل عرصہ افغانستان میں جلاوطنی بھی کاٹی۔ اجمل خٹک 1990ءسے 1993ءتک ایم این اے اور 96ء سے 99ءتک سینیٹر بھی رہے ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :