گورنر پنجاب کو ہتھکڑی نہیں لگ سکتی، چوہدری اعتزاز احسن

ہفتہ 13 فروری 2010 21:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13فروری ۔2010ء) سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اداروں کے درمیان تصادم کے لئے صدر کو مشورے دے رہے ہیں، پتنگ بازی پر گورنر پنجاب کو ہتھکڑی نہیں لگ سکتی۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے حکومت کو وقت ضرور ملنا چاہئے، آئینی اصلاحات کی کمیٹی کے کام میں تاخیر ضرور ہے تاہم اسے اچھے نتائج کی توقع رکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے کسی بھی فیصلے میں حکومت پر کوئی الزام عائد نہیں کیا تاہم بعض افراد صدر کو اداروں میں ٹکراوٴ کے غلط مشورے دے رہے ہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ججز کی تعیناتی کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا اور اس حوالے سے تمام ریکارڈ اٹھارہ فروری کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو رہا ہے۔ایک سوال پر سپریم کورٹ بار کے سابق صدر نے کہا کہ پتنگ بازی کرنے پر گورنر پنجاب کو ہتھکڑی نہیں لگ سکتی لیکن قانون کی خلاف ورزی پر ان کے ساتھی پکڑے جانے پر انہیں خفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :