ہاکی ورلڈکپ،پاکستان کوبھارت سےبدترین شکست،4کےمقابلےمیں‌پاکستان1 گول کرسکا

اتوار 28 فروری 2010 21:38

ہاکی ورلڈکپ،پاکستان کوبھارت سےبدترین شکست،4کےمقابلےمیں‌پاکستان1 ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2010ء) ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف چار کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کرلی۔نئی دہلی کے دھیان چند ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ بھارت نے کھیل کے آغاز سے ہی پاکستان کے گول پوسٹ پر حملے شروع کردیئے۔ قومی ٹیم کے گول کیپر سلمان اکبر نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے متعدد حملے ناکام بنائے۔

بھارت کی جانب سے پہلا گول ستائیس ویں منٹ میں شویندرا سنگھ نے کیا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کو انتیس ویں منٹ میں پینلٹی کارنر ملا تاہم سہیل عباس اس پر گول کرنے میں ناکام رہے۔پہلے ہاف کے اختتام سے چند لمحات قبل بھارت کو ایک اور پینلٹی کارنر ملا جس پر سندیپ سنگھ نے گول کرکے میزبان ٹیم کو دو گول کی برتری دلادی۔ بھارت نے دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی گول کرکے تین صفر کی برتری حاصل کی۔میزبان ٹیم نے چوتھا گول بھی داغ دیا۔ کھیل کے اختتام سے گیارہ منٹ قبل سہیل عباس نے قومی ٹیم کے لئے پینلٹی کارنر پر پہلا گول کیا۔جس کے بعد دونوں جانب سے اٹیکنگ ہاکی کھیلی گئی لیکن کوئی بھی ٹیم مزید گول کرنے میں ناکام رہی۔پاکستان نے6پینٹلی کارنرز ضائع کئے۔

متعلقہ عنوان :