ٹور ڈی پاکستان سائکل ریس کا آغاز پشاور سے کردیا ‘ریس کا افتتاح گورنر اویس احمد غنی نے کیا

پیر 1 مارچ 2010 16:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔یکم مارچ۔ 2010ء) ٹور ڈی پاکستان سائکل ریس کا آغاز پشاور سے کردیا گیا ہے۔ریس کا افتتاح گورنر سرحد اویس احمد غنی نے کیا۔

(جاری ہے)

ریس میں افغانستان کی قومی ٹیم کے علاوہ چاروں صوبوں، فاٹا، آرمی، واپڈا، پاکستان ریلوے اور سوئی سدرن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ گیارہ مراحل پر سائیکل ریس کے شرکا پہلے مرحلے میں راولپنڈی تک ایک سو پینسٹھ کلومیٹر کا راستہ طے کریں گے۔ سائیکل ریس تیرہ مارچ کو سولہ سو پچھتر کلومیٹیر طے کرنے کے بعد مزار قائد پر اختتام پذیر ہوگی۔