ہاکی ورلڈ کپ:پاکستان کےسیمی فائنل میں‌پہچنے کےامکانات ختم،جنوبی افریقہ سے3-4سےشکست

ہفتہ 6 مارچ 2010 21:37

ہاکی ورلڈ کپ:پاکستان کےسیمی فائنل میں‌پہچنے کےامکانات ختم،جنوبی افریقہ ..
نیودہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ ۔2010ء) ورلڈ کپ ہاکی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چار تین کے اسکور سے شکست دے دی۔ کھیل کے آغاز میں قومی ٹیم کو ریحان بٹ نے ایک گول کی برتری دلا دی۔ جو ہاف ٹائم تک برقرار رہی۔

(جاری ہے)

کھیل کے دوسرے ہاف میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو مکمل کنٹرول میں رکھا اور یکے بعددیگرے چار گول داغ دیئے۔ پاکستان باوجود کوشش کے مقررہ وقت میں ایک گول کے خسارے میں رہا یوں جنوبی افریقہ نے ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی اور پاکستان کے سیمی فائنل میں امکانات بھی ختم کردیئے۔

متعلقہ عنوان :