دوستی بس پر بھارتی حدود میں‌پتھراؤ، ایف آئی آر درج

اتوار 7 مارچ 2010 23:05

دوستی بس پر بھارتی حدود میں‌پتھراؤ، ایف آئی آر درج
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ ۔2010ء) نئی دہلی میں پاکستان آنے والی دوستی بس پر پتھراوٴ کی ایف آئی درج کرادی گئی ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن نے معاملہ بھارت کے وزیر خارجہ کے سامنے اٹھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی دلی سے ہفتے کی صبح چھ بجے لاہورکے لئے روانہ ہونے والی دوستی بس ابھی پرانے نئی دلی کی حدود میں ہی تھی کہ کسی اور بس سے نامعلوم افراد نے بس پر پتھراؤ کردیا تاہم بس ڈرائیور نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو بھگا کر محفوظ مقام تک پہنچادیا۔واقعہ سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کوآگاہ کردیا۔آج ایف ائی آر درج ہونے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پیر کو ایف آئی ار کی کاپی پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :