فیصل آباد، طالب علم پر پولیس تشدد، چھ اہلکارں کے خلاف مقدمہ

پیر 8 مارچ 2010 13:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔8مارچ۔ 2010ء) فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی جانب سے میٹرک کے طالب علم کو تشدد کانشانہ بنایا گیا۔ جس پر انسپکٹر سمیت چھ پولیس اہلکارں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم تا حال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لیئے مدعی پر صلح کے لیئے دباو ڈال رہی ہے انہیں پولیس کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ اگر انہوں نے صلح نہ کی تو انہیں ڈکیتی اور دیگر سنگین جرایم کے مقدمات میں ملوث کر دیا جائے گا۔

متاثرہ طالب علم کے کزن پر ون ویلنگ کرنے کا الزام تھا ۔ چھاپے کے دوران پولیس نے ملزم کی غیر موجودگی کے باعث زیشان کو زیر حراست لے لیااور اسے اٹھائیس گھنٹے نجی ٹارچر سیل میں قید رکھ جنسی اور جمسانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :