پیر محل،سائیکل سوار میاں بیوی کو کار کی ٹکر‘بیوی ہلاک پوتی اور میاں شدید زخمی

پیر 8 مارچ 2010 14:20

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔8مارچ۔ 2010ء ) تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر بیوی ہلاک پوتی اور میاں شدید زخمی تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں343گ ب کارہائشی غلام محمد اپنی اہلیہ بلقیس اختراوراپنی پوتی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار پیرمحل کمالیہ روڈ پر آرہاتھاکہ پیچھے سے تیز رفتارکارسوارنے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں بلقیس اخترموقع پر ہلا ک ہوگئی جبکہ غلام محمد اور اس کی پوتی شدید زخمی ہوگئی جنہیں سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امداددی گئی کارسوار موقع کارسمیت فرارہوگیا -

متعلقہ عنوان :