سنی تحریک نے کالعدم تنظیموں سے رابطے پر رانا ثناء اللہ کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا

جمعہ 12 مارچ 2010 20:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔12مارچ۔ 2010ء) سنی تحریک نے کالعدم تنظیموں سے رابطے پر وزیر قانون پنجاب کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعات کے خلاف سنی تحریک نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنماوٴں نے کہا کہ پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کررہی ہے جس کے باعث جنوبی پنجاب بھی جنوبی وزیرستان بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب حکومت کے ان اقدامات کا از خود نوٹس لیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد اور ڈی آئی خان کے شہداء اور زخمیوں کو مالی امداد فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :