پیرمحل ‘پانچ کس افراد نے کلہاڑیوں کے وار کرکے ساڑھے چارلاکھ روپے مالیت کا کتا مارڈالا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

اتوار 14 مارچ 2010 16:21

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14مارچ۔2010ء ) پانچ کس افراد نے کلہاڑیوں کے وار کرکے ساڑھے چارلاکھ روپے مالیت کا کتا مارڈالا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں722 گ ب کے رہائشی تصورحسین ولد منور دین کے احاطہ مویشیاں میں باندھاہوا بولی نسل کتا جس کی مالیت ساڑھے چارلاکھ روپے بتائی گئی ہے پانچ کس افرادجن میں اعجاز ، وقاص پسران نواز ، وارث ولد وحید ہمراہ دوکس نامعلوم شامل ہے نے مال مویشیاں میں داخل ہوکر کتے کو کلہاڑیوں کے وارکرکے مارڈالا اور فرارہوگئے کتے کے مالک تصور حسین نے ویٹرنری ہسپتال پیرمحل سے میڈیکل لیگل حاصل کرکے تھانہ پیرمحل پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 429۔34ت پ مقدمہ درج کرلیا -

متعلقہ عنوان :