سانگھڑ، کراچی میں علماء کے قتل کے خلاف جزوی ہڑتال

اتوار 14 مارچ 2010 17:27

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14مارچ۔2010ء) کراچی میں علماء کے قتل کے واقعہ کیخلاف اہلسنت و الجماعت کی کال پر سانگھڑ میں جزوی ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے موقع پر اہلسنت و الجماعت کے امیر مولوی سلطان احمد اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر عبدالغفور میمن کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے عید گاہ سے لیکر پریس کلب تک مارچ کیا اور علماء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :