جنوبی کوریا میں روبوٹ اساتذہ کا تجربہ کامیاب رہا

جمعرات 18 مارچ 2010 18:27

جنوبی کوریا میں روبوٹ اساتذہ کا تجربہ کامیاب رہا
سیول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) جنوبی کوریا کی ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے کچھ سکولوں میں روبوٹ اساتذہ کے ذریعہ تدریس کا تجربہ کامیاب رہا۔ وزارت تعلیم کے ایک سینئر آفیسر نے مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ تجربہ کچھ ایلیمنٹری سکولوں میں کیا گیا جہاں کے طلبہ نے اس منصوبے کو بھرپور انداز میں پسند کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر گذشتہ دسمبر کے آخر میں انگلش ٹیچرز کو 8 ہفتے کیلئے جبکہ دارالحکومت میں 10 سکولوں میں 5 ہفتے کیلئے حساب، سائنس اور آرٹس کے روبوٹ ٹیچرز نے دوسرے روبوٹ ٹیچرز کی نسبت طلبہ میں تعلیمی دلچسپی اور اعتماد کو بڑھایا۔ آفیسر کے مطابق حکومت دیہی سکولوں میں زیادہ سے زیادہ روبوٹ ٹیچرز بھیجنے کا ادارہ رکھتی ہے تاکہ وہاں کے طلبہ میں بھی تخلیقی اور مثبت رویہ پیدا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کے انچارج منصوبے کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور اس پروگرام کی خامیاں دور کی جا رہی ہیں تاکہ اسے زیادہ سے زیادہ پھیلایا جا سکے۔