کتے آپس میں بات چیت کرتے ہیں، ماہرین

منگل 23 مارچ 2010 13:48

کتے آپس میں بات چیت کرتے ہیں، ماہرین
بدا پیسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔23مارچ۔2010ء) ہنگری کے ماہرین نے اس بات کا پتہ لگایاہے کہ کتے ایک دوسرے کی زبان کو سمجھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کتے مختلف صورتحال میں الگ الگ طریقوں سے بھونکتے ہیں جسے دوسرا کتا سمجھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہنگری کی ای ایل ٹی ای یونیورسٹی نے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ کتے بھونکنے کی آواز کو صورتحال کے مطابق سمجھ سکتے ہیں۔ ماہرین نے بیس کتوں کو تین مختلف صورتحال میں تحقیق کیلئے استعمال کیا اور سمجھنے کی کوشش کی کہ آخر کتوں کے بھونکنے کا کیا مطلب ہے۔