سول جج پر وکیل کے تشدد کے خلاف فیصل آباد میں تمام سول ججوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

منگل 23 مارچ 2010 21:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ ۔2010ء) سول جج پر وکیل کے تشدد کے خلاف فیصل آباد میں تمام سول ججوں نے کل سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا،گزشتہ روز سول جج طارق کہوٹ کی عدالت میں ایڈووکیٹ لیاقت جاوید نے تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد سول جج کو تھپڑ مارے تھے جس کے بعد تمام سول ججز نے سیشن جج کے پاس استعفیٰ جمع کرادئے ہیں ججز کا کہنا ہے کہ وہ کل سے قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد نے تشدد کرنے والے وکیل کی رکنیت معطل کردی ہے اور مزید کارروائی کے لئے کیس پنجاب بار کونسل کے پاس بھیج دیاہے۔

متعلقہ عنوان :