فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، تین افراد ہلاک

ہفتہ 27 مارچ 2010 13:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2010ء) فیصل آباد کے علاقے باہتر گڈیاں میں پرانی دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دواشتہاری ملزمان سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حملے کے وقت مقتولین ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے تھے جو فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق تین ہلاک ہونے والوں میں دو افراد پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا ۔ لاشوں کو تحویل میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :