بھارت کا نیوکلیئر وارہیڈ لے جانیوالے بیلسٹک میزائلوں ’دھنوش‘ اور ’پرتھوی ٹو‘کا کامیاب تجربہ

ہفتہ 27 مارچ 2010 13:42

بھارت کا نیوکلیئر وارہیڈ لے جانیوالے بیلسٹک میزائلوں ’دھنوش‘ اور ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2010ء) بھارت نے نیوکلیئر وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے دو بیلسٹک میزائلوں ’دھنوش‘ اور ’پرتھوی ٹو‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ساڑھے تین سو کلومیٹر تک مار کرنے والے دھنوش میزائل کا تجربہ اڑیسہ کے قریب خلیج بنگال میں بھارتی نیوی کی جانب سے بحری بیڑے آئی این ایس سُبھادرا سے کیا گیا،جبکہ اتنے ہی فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والا پرتھوی ٹو بیلسٹک میزائل چندی پور رینج سے داغا گیا۔پرتھوی ٹو پانچ سو کلوگرام تک وارہیڈ لے جا سکتا ہے، جبکہ دھنوش پرتھوی کا بحری ورژن ہے اور دونوں میزائل ایٹمی صلاحیت کے حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :