فیصل آباد، جج کو تھپڑ مارنے والے وکیل نے معافی مانگ لی

پیر 29 مارچ 2010 14:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔29مارچ۔ 2010ء) فیصل آباد میں سول جج طارق محمود کو عدالت میں تھپڑ مارنے والے وکیل لیاقت جاوید نے معافی مانگ لی ہے ۔ جس کےبعد فیصل آباد میں عدالتی بحران ختم ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر اوربار کے صدر احسن اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ بار اور بنچ کے درمیان تنازعہ حل ہوگیا ہے ۔ آج سے وکلاء اور ججز معمول کے مطابق کام کرینگے ۔ سہیل ناصر نے کہاکہ اداروں کے درمیان تصاد م کو روکنےکےلئے معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کیاہے تا کہ عوام کی پریشانیوں کو کم کیاجاسکے ۔ فیصل آباد میں وکلاء اور ججز کے درمیان تنازعہ کے باعث ایک ہفتے تک کام بند رہا ۔ جس کی وجہ سے سائلوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔

متعلقہ عنوان :