فیصل آباد:راجہ پرویز اشرف کے تاجروں کےساتھ مذاکرات کامیاب،کل ہڑتال کی کال واپس

پیر 29 مارچ 2010 23:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ ۔2010ء) فیصل آباد کے تاجروں نے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف کے ساتھ مذاکرات کے بعد کل ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے.تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں چار گھنٹے اور دیگر علاقوں میں چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک روپے دو پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بھی بیس اپریل تک ختم کردیے جائیں گے جس کا اعلان وہ خود فیصل آباد آکر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :