عدالتی فیصلہ کسی سیاستدان کو ختم نہیں کرسکتا،قمرزمان کائرہ

ہفتہ 3 اپریل 2010 18:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔3اپریل ۔2010ء)وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ عدالتی فیصلہ کسی سیاستدان کو ختم نہیں کرسکتا ،صدر کو استثنی حاصل ہے مقدمات سے گبھرانے والے نہیں ۔

(جاری ہے)

سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ سوئس کیسزصرف این آراو کی وجہ سے ختم نہیں ہوئے اس کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا ۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ عوامی خدمت سے روکا نہیں جاسکتا ، سیاستدان اسی وقت ختم ہوتا ہے جب عوام اسے رد کردیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کو آلائشوں سے پاک کرنے کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیاہے۔