دادو،ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کا احتجاج

اتوار 4 اپریل 2010 15:10

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔4اپریل۔2010ء) ڈسٹرکٹ جیل دادو میں سہولیات کی عدم فراہمی پر قیدیوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، قیدی بیرکوں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور جیل انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قیدیوں نے بطور احتجاج پرانے کپڑوں کو آگ لگا دی ہے،جیل انتظامیہ نے ہنگامہ آرائی کرنے والے پچیس قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا، ڈسٹرکٹ جیل دادو کے قیدیوں نے جیل میں راشن صحیح نہ ملنے ، بجلی کی عدم فراہمی، اور علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز شروع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :